Latest
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچز کا اعلان کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کے ساتھ ساتھ باؤلنگ کوچ کی ذمہ داری عمر گل کو تفویض کر دی ۔
نجی ٹی وی “سماء نیوز” کےمطابق عمر گل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا فاسٹ باؤلنگ کوچ بنایا گیا ہے جبکہ سعید اجمل سپن باؤلنگ کوچ ہوں گے۔ دونوں قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران ان کی کوچنگ کریں گے۔
پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں کوچز کی باقاعدہ تقرری کر دی گئی ہے۔