Latest

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باولنگ کوچ کا نام بھی فائنل کر لیا گیا، جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باولنگ کوچ کا نام بھی فائنل کر لیا گیا، دورہ آسٹریلیا کیلئے فاسٹ باولنگ کوچ عمر گل کے ہمراہ اسپن باولنگ کوچ کے بھی سفر کرنے کا امکان۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسپن باولنگ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے جلد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پیر کو آئندہ ماہ دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے پرتھ میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا۔ پاکستان سکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، سعود شکیل، سرفراز احمد شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ ’سکواڈ کو آسٹریلیا کی مشکل حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ہم نے پچوں کو ذہن میں رکھا ہے اور ٹیم میں تیز گیند بازی کے مزید وسائل شامل کیے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ انتظامیہ کو تینوں ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کمبی نیشن بنانے کے وسائل میسر ہوں “۔

وہاب ریاض نے مزید کہا کہ “صائم ایوب کو اس سال کے غیر معمولی ڈومیسٹک سیزن کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے قائد اعظم ٹرافی اور پاکستان کپ کے دوران بلے سے متاثر ہوکر اپنے انتخاب کے معاملے کو آگے بڑھایا۔

ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ ٹیم کے پاس آسٹریلیا میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تمام متعلقہ وسائل موجود ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button