Latest

امپائرز کی بے ایمانی کے باوجود بھارت کو عبرتناک شکست، ویرات کوہلی سمیت تمام کھلاڑی رونے لگے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما سمیت بھارتی کھلاڑی رو پڑے۔

ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا اور بھارتی ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں ناکام رہی۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ اور لبوشین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر کر ورلڈکپ 2023 کا ٹائٹل آسٹریلیا کے نام کر وا دیا۔

ورلڈکپ کے تمام میچز جیتنے کے بعد فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بھارت کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اس ہار نے تماشائیوں کے دل توڑے ہی ساتھ ہی بھارتی کھلاڑیوں کے دل بھی چکنا چور کر دیے تمام بھارتی کھلاڑی سٹیڈیم میں روتے ہوئے دکھائی دیے

آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران ایک وقت ایسا تھا جہاں انہوں نے 50 رنز پر تین وکٹیں گنوادی تھی یہ بتایا گیا ہے کہ شاید امپائرز کی جانب سے آؤٹ کے دو فیصلوں میں غلطی ہوئی لیکن اس کے باوجود آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے میچ کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button