بھارت میں ورلڈ کپ فائنل ، ایسے میں بابر اعظم کہاں پہنچ گئے ، تصویرسامنے آگئی؟
ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد سابق کرکٹرز نے بابر اعظم کو خوب تنقید کا نشانہ بنا یا اور ان کی کپتانی پر طرح طرح کی باتیں کیں جس کے بعد بابر اعظم نے بھی کپتانی سے استعفی دے دیا ۔
رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم کو ٹیسٹ کی کپٰتانی جاری رکھنے کی بھی پیشکش کی گئی تھی اور اس سلسلے میں بابر اعظم نے ذکا اشرف سے ملاقات بھی کی تھی لیکن پھر اس ملاقات کے بعد گھر واپس آ کر بابر اعظم نے تمام فارمیٹس سے کپتانی چھوڑنے کااعلان کیا تھا ۔
اب ایک طرف آسٹریلیا اور بھارت کا فائنل میچ جاری ہے تو دوسری جانب بابر اعظم نے بھی سوشل میڈ یا پر اپنی تصاویر شئیر کیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گالف کورس میں گالف کھیل کر لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔
S̵U̵N̵D̵A̵Y̵ GOLFDAY 🏌️⛳ pic.twitter.com/qx4HuFCXTA
— Babar Azam (@babarazam258) November 19, 2023