Latest

محمد عامر نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بارے میں عجیب و غریب تجویز پیش کر دی

پاکستان کے سابق کرکٹر محمد عامر نے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بارے میں عجیب و غریب تجویز پیش کر دی ہے ۔ محمد عامر نے حال ہی میں ایک مقامی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اوپننگ جوڑی میں تبدیلی کے لیے اپنی ترجیح کا اظہار کیا۔

عامر نے میچ میں ابتدائی اوورز کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے بیٹنگ آرڈر کے اوپری حصے میں میچ پر اثر انداز کھلاڑیوں کی ضرورت پر زور دیا۔

محمد عامر نے کہا کہ میں فخر اور صائم کو بطور اوپنر چنوں گا، میں بابر اور رضوان کو بھی اوپنرز نہیں رکھوں گا۔ کیونکہ ٹی ٹونٹی میں بیٹنگ کے چھ اوورز اور باؤلنگ کے چھ اوورز انتہائی اہم ہوتے ہیں۔

دھواں دھار آغاز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عامر نے اپنے یقین کا اظہار کیا کہ صائم اور فخر پاور پلے اوورز میں مطلوبہ اٹیکنگ آغاز فراہم کرنے کے لیے ضروری خصوصیات کے مالک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “آپ کو پاور پلے میں شروع سے ہی اٹیک کرنے کی ضرورت ہے۔ صائم اور فخر دونوں امپکیٹ ڈالنے والے کھلاڑی ہیں۔”

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button