Latest
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کی اصل وجہ یہ تھی، مکی آرتھر کی تفصیلی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات
قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر نے ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی شکست کی ذمہ داری سابق کپتان بابر اعظم پر ڈال دی ۔
’بول نیوز‘ کے مطابق مکی آرتھر کی جانب سے پی سی بی کو جمع کروائی گئی ورلڈ کپ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق مکی آرتھر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران سابق کپتان بابر اعظم بہت مغرور نظر آئے اور پوری ٹیم کو ساتھ چلانے میں ناکام رہے ، ان کے اس رویے کی وجہ پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو کئی یادگار فتوحات دلوانے والے بابر اعظم کی کپتانی کا 4 سالہ دور اختتام پذیر ہو گیا۔ بابر اعظم نے چئیرمین پی سی بی مینیجنگ کمیٹی ذکاء اشرف سے بدھ کے روز ہوئی ملاقات کے بعد کپتانی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔