بابراعظم کے کپتانی سےمستعفی ہونے پر ساتھی کھلاڑیوں کا بابراعظم کے لیے بھرپور خراجِ تحسین
تیوں طرز کی کپتانی چھوڑنے پر بابر اعظم کو ساتھی کھلاڑیوں کا بھرپور خراج تحسین تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کے بعد ان کے ساتھی کرکٹرز کی جانب سے پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔
قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایکس (ٹوئٹر) پر بابراعظم کے پیغام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کپتانا، آپ دلوں کے کپتان ہو، آپ یقیناً پاکستان کے عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں‘‘۔
محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی ایمانداری، پیار، دیانت، خیالات اور بطور کپتان پاکستان کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں۔
انہوں نے بابر اعظم کو دعا دیتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ آپ پاکستان کیلئے چمکتے رہیں، آمین۔
جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان بننے کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم آپ کی بے مثال قیادت کے زیر سائے حقیقی ٹیم ورک اور دوستی کا مشاہدہ ایک اعزاز ہے ، آپ کی قیادت ،ٹیم کے اتحاد اور اجتماعی کامیابی کا عزم قابل تحسین ہے ،انشا اللہ آپ کو بیٹنگ کے مزید ریکارڈ توڑتے ہوئے مشاہدہ کریں گے ۔
– @babarazam258: under your exemplary leadership, it's been a privilege to witness true teamwork and camaraderie. Your forefront leadership and commitment to team unity and collective success are commendable.
Looking forward to seeing you break more batting records, In sha… pic.twitter.com/J8mTqfjtD5
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 15, 2023
واضح رہے کہ بابر اعظم نے چئیرمین پی سی بی مینیجنگ کمیٹی ذکاء اشرف سے بدھ کے روز ہوئی ملاقات کے بعد کپتانی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔