بابراعظم نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی قبول کرنے سے متعلق حیران کن اعلان کردیا، جانئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ورلڈکپ کے دوران بہت مایوس کن رہی جس کی وجہ سے بابراعظم کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے پی سی بی نے بابراعظم سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کپتانی چھین لی ہے اور انہیں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش کی ہے
جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی سی بی کی جانب سے صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
بابر اعظم نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا ، وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون بننا تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ تھا، قیادت سے دستبرداری مشکل فیصلہ تھا،کپتانی چھوڑنے کا یہ درست وقت ہے۔
— Babar Azam (@babarazam258) November 15, 2023