Latest

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، پی سی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا، کس کس کو فارغ کر دیا گیا، جانئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عبوری سلیکشن کمیٹی ختم کردی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی فارغ کردی گئی، ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کیا گیا، نئے چیف سلیکٹر اورسلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اس سے قبل پی سی بی نے 7 نومبر کو سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو قومی ٹیم کا عبوری چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا کیونکہ یہ عہدہ گزشتہ ماہ انضمام الحق کے استعفیٰ کے بعد خالی پڑا تھا ۔

پی سی بی نے کہا تھا کہ 65 سالہ توصیف احمد کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی کا پہلا کام ورلڈ کپ 2023ء کے بعد تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے آئندہ آسٹریلیا کے دورے کے لیے قومی اسکواڈ کا انتخاب ہوگا۔

مزید برآں، سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، کرکٹ گورننگ باڈی میں دونوں موجودہ سلیکشن کمیٹی کے ممبر بھی تھے ۔

یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو انضمام الحق نے ورلڈ کپ 2023ء کے دوران چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب یہ الزامات سامنے آئے کہ وہ ایک کمپنی میں شراکت دار ہیں جو کھلاڑیوں کا انتظام کرتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button