Latest

بابراعظم بطور کپتان کامیاب نہیں ہو سکے، شاہد آفریدی نے لاتعداد غلطیاں گنوا دی، جانئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ بابر اعظم میرا فیورٹ رہا ہے، چار سال سے قومی ٹیم کا کپتان رہا لیکن وہ بطور لیڈر کامیاب نہیں ہوسکا۔

ایک نجی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی قیادت میں بہت سے مسائل ہیں، پاکستان ٹیم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں۔

شاہد آفریدی نے کہا مجھے یہ امید نہیں تھی کہ قومی ٹیم اس طرح شکست کھائے گی، ٹیم کے تینوں شعبوں میں لاتعداد غلطیاں تھیں ، ٹیم میں جارحانہ پن نظر نہیں آیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی بورڈ کے پاس نہیں جا سکتے، پی سی بی کا کام ہے کہ وہ سابق کھلاڑیوں سے فائدہ اٹھائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button