Latest

عمرگل بولنگ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہیں یا نہیں؟ ردعمل ظاہر کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل نے باؤلنگ کوچ سے متعلق نام پر غور کی خبروں پر رد عمل جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عمر گل کا کہناتھا کہ سوشل میڈیا پر دیکھا ہے کہ شائد بولنگ کوچ کیلئے میرے بارے میں سوچا جارہاہے ، ابھی میرا بورڈ سے کوئی رابطہ نہیں ہواہے ، پاکستان کی نمائندگی پہلے بھی کر چکاہوں اور موقع ملا تو دوبارہ کروں گا ۔

یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل کو بولنگ کوچ کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی کے بعد غیر ملکی باؤلنگ کوچ مورنی مورکل نے عہدےسے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button