Latest

کپتان اور نائب کپتان سے متعلق عبدالرزاق نے انوکھی تجویز پیش کر دی، جانئے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرزاق نے کپتان اور نائب کپتان سے متعلق انوکھی تجویز پیش کر دی انہوں نے ٹیم سے کپتانی کا معاملہ ہی ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کا کوئی کپتان نائب کپتان نہ ہو پوی ٹیم ایک جیسی ہو ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکر تے ہوئے عبد الرزاق نے کہا کہ ٹیم میں کپتان اس کو بنایا جائے جو ٹیم کے ساتھ ہو ، میرے نزدیک کپتان کو بطور کھلاڑی ہونا چاہیے۔

عبد الرزاق نے بتایا کہ ’ ٹیم مینجمنٹ میں ایسے لوگوں کو شامل کرنا چاہیے جنہیں کرکٹ کی سمجھ ہو اور جب ایسا ہو جائے گا تو چاہے پھر کپتان کسی کو بھی بنایا جائے چیزیں حل ہو جائیں گی اورکپتانی کا معاملہ ہی ختم ہو جائے گا کہ کوئی کھلاڑی یہ سوچے کہ میں کپتان ہوں کیونکہ اسی معاملے پر مسائل پیدا ہوتے ہیں‘۔

عبد الرزاق نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ پوری ٹیم کو ایک ہونا چاہیے، ایسی ٹیم جس میں کوئی خود کو کپتان یا نائب کپتان محسوس نہ کرے۔ عبد الرزاق نے مزید کہا کہ میرا مقصد ٹیم کے اتحاد سے ہے جب تک ٹیم ، مینجمنٹ اور بورڈ ایک پلیٹ فارم پر نہیں ہوگا مسائل حل نہیں ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button