Latest

انگلینڈ کیخلاف میچ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کا سفر تمام ہو جانے کا خدشہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس ورلڈکپ کے فائنل 4 مرحلے تک رسائی کیلئے ایک آخری موقع باقی ہے، تاہم ٹاس کی وجہ سے پاکستان سے سیمی فائنل تک رسائی کا موقع چھن جانے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

پاکستان کیلئے انگلینڈ کیخلاف میچ کا ٹاس بہت اہم ہو گا۔ اگر پاکستان ٹاس ہارا اور انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کر ترجیح دی، تو اس صورت میں پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان عملی طور پر ٹاس کے وقت ہی ختم ہو جائے گا۔

فائنل 4 تک رسائی کیلئے قومی ٹیم کو کلکتہ ٹاکرے میں تاریخ رقم کرنا ہو گی۔ بنگلور میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی عملی طور پر یقینی بنا لی ہے کیویز کو ناصرف اہم ترین فتح حاصل ہو گئی، ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کا رن ریٹ بھی بہت زیادہ بہتر ہو گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ رواں ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے سلسلے میں اپنے آخری میچ کیلئے ہفتہ 11 نومبر کو کلکتہ کے ایڈن گارڈز میں آمنے سامنے آئیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button