Latest

انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ کے لیے نیٹ رن ریٹ پلان بنا لیا: بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم پہلی بار بھارت آئے ہیں، ہمیں کنڈیشنز کا اندازہ نہیں تھا، میں مانتا ہوں کہ توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا۔

کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نے نیٹ رن ریٹ کا پلان بنا رکھا ہے، اگر فخر 20 یا 30 اوور کھیل گیا تو ہم مطلوبہ رن ریٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک شعبے پر بات کرنا مناسب نہیں ، ہم بطور ٹیم ہی اچھا نہیں کھیل پائے، کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہے، کوشش کریں گے اچھے نوٹ پر ورلڈ کپ کا اختتام کریں، ہمیں افغانستان اور جنوبی افریقا والا میچ جیتنا چاہیے تھا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ویسے تو ہر وقت مثبت امید رکھنی چاہیئے، ہم کوشش کریں گے کہ غلطیوں سے سیکھیں کیوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں غلطیوں کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میری کارکردگی ایسی نہیں کہ لوگ کہیں کہ مجھ پر پریشر ہے، پچھلے 3 سال سے میں کپتانی بھی کررہا تھا اور پرفارم بھی کررہا تھا ۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرنا آسان ہے، جس کسی نے مشورہ دینا ہے تو نمبر سب کے پاس ہے، میرے خیال میں مجھ پر کوئی پریشر نہیں ہے، پلیئنگ الیون کا فیصلہ کوچز اور کپتان کا مشترکہ ہوتا ہے، ہم بہترین کامبی نیشن کے ساتھ جاتے ہیں ۔

قومی کپتان نے کہا کہ اس وقت میرا فوکس میچ پر ہے، بطور کپتان اپنے مستقبل کے بارے میں بعد میں دیکھیں گے، گزشتہ سال ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے تھے لیکن فنش نہیں کرپائے۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بھی رہے، ہمیں بھارت میں کافی پیار اور سپورٹ ملی۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ بطور بلے باز میرا ہدف تھا کہ اچھا فنش کروں، خواہش تھی کہ ٹیم کو جتوائوں ، ٹیم کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ کرتا ہوں، پلاننگ بھی اسی حساب سے کرتے ہیں ، کبھی کبھار کنڈیشنز ہمارے حق میں نہیں ہوتیں کہ کھل کر کھیل سکیں، یہاں ہر وینیو پر مختلف کنڈیشنز دیکھنے کو ملی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button