Latest

پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں جگہ بنانا مشکل مگر بابراعظم کو بہت بڑی خوشخبری مل گئی

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں جگہ بنانا مشکل ہے کیونکہ گزشتہ روز کیویز نے سری لنکا سے شاندار فتح حاصل کی ہے مگر اس کے باوجود کپتان بابر اعظم کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی تاریخ کے
دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں ۔ بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان کی کامیابی بابر اعظم کی بطور کپتان 78ویں جیت تھی۔ وہ سب سے زیادہ بین الاقوامی فتوحات کے ساتھ پاکستانی کپتان کے لحاظ سے مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

لیجنڈری وسیم اکرم نے بھی بین الاقوامی میدان میں پاکستان کے بطور کپتان 78 فتوحات حاصل کیں۔ وسیم اکرم اور بابر اعظم دونوں پاکستان کے 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان سے پیچھے ہیں، جنہوں نے 89 بین الاقوامی فتوحات اپنے نام کی تھیں۔

بابر اعظم نے 2019ء میں قومی ٹیم کی کمان سنبھالی۔ انہوں نے 133 میچوں میں پاکستان کی کپتانی کی، جن میں سے 78 میں فتح اور 43 میں شکست ہوئی۔

عمران خان نے 187 میچوں میں پاکستان کی قیادت کی جن میں سے 89 جیتے اور 67 میچ ہارے۔ عمران خان کی جیت کا فیصد 57 تھا جبکہ وسیم اکرم (58.20) اور بابر اعظم (58.64) کی بطور کپتان بین الاقوامی میدان میں جیت کا تناسب قدرے بہتر ہے۔

بابر اعظم کے میدان میں یا کھیل کے دوران فیصلہ سازی پر اب بھی بہت سے سوالات ہیں لیکن پھر بھی نمبرز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اگر پاکستان ورلڈ کپ 2023ء کے سیمی فائنل میں جگہ بناتا ہے تو بابر اعظم کے کپتانی برقرار رکھنے کے قوی امکانات ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ کسی وقت اس فہرست میں عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button