Latest

میچ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا لیکن پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر آگئی

گزشتہ روز آسٹریلیا نے افغانستان کو شکست دیتے ہوئے پاکستان کی سیمی فائنل کی راہ ہموار کر دی ہے لیکن ایک چیلنج ابھی باقی ہے اور ٹیم فی الحال اگر مگر کا شکار ہے لیکن پاکستانیوں کیلئے حوصلہ افزاءخبر یہ ہے کہ کل نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث متاثر بھی ہو سکتا ہے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے بنگلورو میں اگلے تین روز کیلئے بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل بنگلورو میں بارش کی قوی پیشگوئی ہے جو کہ میچ کے راستے میں رکاوٹ بھی بن سکتی ہے ۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کل بنگلورو میں سہ پہر میں بارش کے 67 فیصد امکانات ہیں جبکہ شام میں بارش کے امکانات 47 فیصد ہیں ،سہ پہر میں ممکنہ طور پر طوفانی بارش بھی ہو سکتی ہے جو کہ پہلی اننگ کیلئے دوران کھیل کو متاثر کر سکتی ہے ۔

اگر نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ بارش کا شکار ہو جاتاہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا جائے گا اور پاکستان کو صرف انگلینڈ کو شکست دینا ہوگی۔

کل کا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں کیلئے اہم ہو گا ، کل نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی سے متعلق اہم کردارادا کرے گا ،اگر کل کا میچ مکمل ہوتا ہے اور سری لنکا ، نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو پاکستان کا راستہ سیمی فائنل کیلئے صاف ہو جائے گا اور بس پاکستان کو انگلینڈ کو 11 نومبر کو شکست دینا ہو گی

دوسری صورت میں اگر نیوزی لینڈ صرف ایک سکور سے سری لنکا کو ہراتا ہے تو پاکستان کو انگلینڈ کو 130 رنز سے شکست دینا ہو گی اور رن ریٹ بہتر ہونے پر آگے جا سکے گا ۔اگر میچ کھیلا جاتاہے اور نیوزی لینڈ سری لنکا کو 50 رنز سے شکست دیتا ہے تو پاکستان کو انگلینڈ کو 180 رنز سے ہرانا ہو گا ورنہ گھر کی پرواز پکڑنی ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button