Latest

انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے ایک اور کھلاڑی کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آ گئ، جانئے

ذرائع کے مطابق پتہ چلا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آ گئ ہیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف پسلی میں کھینچاؤ کی تکلیف محسوس کرنے لگے ہیں۔

“جیو نیوز” کے مطابق کولکتہ کے مقامی ہوٹل میں پسلی میں کھینچاؤ کی تکلیف کے شکار حارث رؤف کا ٹیسٹ ہوا ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کا ایم آر آئی کروایا گیا ہے، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران گراؤنڈ سے باہر گئے تھے۔حارث رؤف کا معمول کے مطابق ٹیسٹ ہوا ہے۔

کھلاڑی نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران 10 اوورز میں 85 رنز دینے کے بعد میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ ایک اور پاکستانی کھلاڑی شاداب خان جو جنوبی افریقہ کے خلاف چنئی میں چوٹ لگنے کے بعد میدان چھوڑ کر چلے گئے تھے، وہ کسی بھی کھیل میں شامل نہیں ہوئے اور ان کی مین ان گرین کے اگلے میچ میں شرکت ابھی تک غیر طے شدہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات اب بھی مشکل ہیں کیونکہ ان کی قسمت مکمل طور پر ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button