Latest

انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے لیے اچھی خبر، اب میچ کا مزہ آئے گا، جانئے

انگلینڈ کیخلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے لیے اچھی خبر آگئی ہے شاداب خان انگلینڈ کیخلاف میچ کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق رواں ورلڈکپ کے سلسلے میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کے آخری گروپ میچ سے قبل قومی ٹیم کے سینئر آل راونڈر اور ٹیم کے وائس کپتان شاداب خان کی فٹنس سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب خان کو ہفتہ 11 نومبر کو انگلینڈ کیخلاف شیڈول میچ کیلئے مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی پسلیوں میں ممکنہ موچ کے لیے ٹیسٹ کیا گیا

واضح رہے کہ پاکستان کے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات اب بھی مشکل ہیں کیونکہ ان کی قسمت مکمل طور پر ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button