Latest

گوتم گھمبیر نے فخر زمان کی بے خوف بیٹنگ کا کریڈٹ کس کو دیدیا؟ جانئے

پاکستان نے فخر زمان کی سنچری کی بدولت ہفتے کے روز بارش سے متاثرہ ورلڈ کپ میچ میں نیوزی لینڈ کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے ذریعے 21 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی کی اپنی امید برقرار رکھی ہے۔

گوتم گمبھیر نے فخر زمان کی نڈر بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے بابر اعظم کی حمایت میں اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ گمبھیر کا خیال ہے کہ فخر کو جارحانہ انداز سے کھیلنے کا لائسنس اس لیے ملا کیوں کہ بابر دوسرے اینڈ پر موجود تھا۔

گوتم گمبھیر نے سٹار اسپورٹس پر کہا کہ “آپ فخر زمان کی جتنی بھی تعریف کریں کم ہے، جس طرح سے انہوں نے بلے بازی کی لیکن بابر اعظم نے بھی ان کا شاندار ساتھ دیا۔

فخر اس طرح بیٹنگ کر سکتا تھا کیونکہ بابر دوسرے سرے پر تھا”۔ اگر بابر اعظم آؤٹ ہو جاتے یا ایک یا دو وکٹیں مزید گر جاتیں تو فخر زمان کو دفاعی انداز اپنانا پڑتا، یہ ایک غیر معمولی شراکت داری تھی۔ ایک سرے پر یقین اور دوسرے پر جارحیت، ہر کھلاڑی کی اپنی طاقت ہوتی ہے۔ بابر اعظم فخر زمان کی طرح نہیں کھیل سکتے اور فخر بابر کی طرح نہیں کھیل سکتے، اس لیے پارٹنرشپ کی طرف دیکھیں، وہ آپ کو میچ جیتوائیں گی۔

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے آخری گروپ مرحلے کے میچ کو دیکھتے ہوئے گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اننگز کو اینکر کرنے کی صلاحیت پاکستان کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ” پاکستان کے لیے اگر فخر زمان افتخار احمد اور محمد رضوان کو آزادانہ بیٹنگ کرنی ہے تو بابر کو ایک سرے پر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ اگلا میچ پاکستان کے لیے جیتنا ضروری ہے۔ بابر نے اب تک ہندوستان میں سنچری نہیں بنائی ہے۔ وہ سیٹ ہوگئے تو ہوسکتا ہے کہ ہمیں سنچری دیکھنے کو ملے لیکن پاکستان کے لیے جیتنا زیادہ اہم ہے۔‘‘

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button