Latest
نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد فخرزمان کا بیان،جیت کی شاندار وجہ بتا دی
بہترین بیٹنگ کے باعث پلیئر آف دی میچ قرارپانے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کا کہنا ہے کہ ہم جانتے تھے یہ میچ ہمارے لیے ڈو اور ڈائی ہے۔
نیوزی لینڈ سے جیتنے کے بعد گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے کیریئر کی بہترین اننگز میں سے ایک تھی،ہم نے جارحانہ بیٹنگ کرنے کی کوشش کی،ہم نے پلان کے مطابق بیٹنگ کی، قسمت نے بھی ساتھ دیا،اسی جارحانہ حکمت عملی سے اگلا میچ بھی جیتیں گے۔
یاد رہے کہ فخر زمان بہترین بیٹنگ کے باعث پلیئر آف دی میچ قرار پائے ہیں، انہوں نے نے 11چھکے اور 8چوکوں کی مدد سے 126رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر 5ویں نمبر پر آگیا ہے۔