Latest

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے لیے بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں کیا کہا تھا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستانی اننگز کے دوران انہوں نے دریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ آج کا میچ جیتنے کے لیے ایک اچھی پارٹنر سپ کی ضرورت ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل ہم جانتے تھے کہ بارش ہو سکتی ہے لیکن اتنی زیادہ بارش کی توقع نہیں تھی، ہم نے میچ کی پلاننگ بارش کو مد نظر رکھتے ہوئے نہیں کی تھی بلکہ ہم تو صرف ایک اچھی پارٹنر شپ بنانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم تھا کہ باؤنڈری چھوٹی ہے اور ہم نے اس کا بھر پور فائدہ اٹھایا، میں نے فخر کو زیادہ سے زیادہ سٹرائیک دی جس پر فخر زمان نے زبردست سارٹس کھیلے۔

بابر اعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے دوران 100 فیصد کارکردگی دیکھانے کی کوشش کر رہی ہےتاہم گزشتہ میچوں میں ہم نے غلطیاں کی ہیں، کوشش ہوگی کہ ان غلطیوں کو دہرایا نہ جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button