Latest

فخرزمان نے تمام ریکارڈز الٹ پلٹ کر دیے، ایک ہی دن میں اتنے زیادہ ریکارڈز بنا کر سب کو حیران کر دیا

تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں 7 ریکارڈز بنا دیے ہیں پاکستان ٹیم کے کم بیک سے ان کے مداح بہت خوش ہیں اور ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے خواہاں ہیں

1: فخر زمان نے جاری ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف گرین شرٹس کے میچ کے دوران ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا شاہد آفریدی کا 27 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا۔فخر زمان نے بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں میچ میں 11 چھکے لگائے ۔ شاہد آفریدی نے 1996ء میں سری لنکا کے خلاف 11 چھکے لگائے تھے۔

2:فخر زمان نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں 19.2 اوورز میں اپنی سنچری مکمل کی، وہ ورلڈ کپ کی گزشتہ 24 تاریخ میں تیسرے بلے باز ہیں جنہوں نے 20 اوورز سے قبل سنچری مکمل کی ہے ۔

3: قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان پاکستان کی ون ڈے کرکٹ کی 50 سالہ تاریخ میں ایک اننگز میں 10 یا زیادہ چھکے 2 مرتبہ لگانے والے پہلے قومی بیٹر بن گئے۔

4: فخر زمان رواں ورلڈکپ میں سب سے کم گیندوں پر 18 چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے۔بتایا گیا ہے کہ اب تک ورلڈکپ میں 5 بلے بازوں نے 18 یا 18 سے زائد چھکے لگائے ہیں۔ اس فہرست میں فخر زمان بھی شامل ہو گئے ہیں، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں فخر زمان واحد بلے باز ہیں جنہوں نے 200 سے بھی کم گیندیں کھیل کر 18 چھکے لگائے ہیں۔

5: فخر زمان نے اس ورلڈ کپ میں 18 چھکوں کے ساتھ ایک ورلڈ کپ میں زیادہ چھکے لگانے کا ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

6:پاکستانی اوپننگ بیٹر فخز زمان نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک سال میں ایک ہی ٹیم کے خلاف زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

7:قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنے کا ایشین بریڈمین ظہیر عباس کا ریکارڈ برابر کردیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button