Latest
ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی کے باوجود قومی ٹیم کیلئے بری خبر آگئی
آئی سی سی نے ٹیم پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا۔
آئی سی سی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ پابندی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے لگائی کیونکہ گرین شرٹس کو پہلی اننگز کے دوران دو اوور کم کیے تھے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر 10،10 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ شاہینوں نے مقررہ وقت تک 2 اوورز کم کروائے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ جیت لیا تھا، بارش سے متاثرہ میچ میں ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحٹ نیوزی لینڈ کو شکست ہو گئی تھی۔