صرف اس وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا، پاکستان سے شکست کے بعد کین ولیم سن کا حیران کن بیان
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے کہا ہے کہ سوچا بھی نہ تھا 400 رنز بنا کر ہاریں گے۔ انہوں نے فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان نے خوبصورتی سے کھیلا، وہ آج اس نتیجے کے مستحق تھے۔
بنگلور میں ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد کین ولیم سن نے کہا کہ پاکستانی ٹاپ آرڈر نے جس طرح بیٹنگ کی وہ 400 رنز کا ہدف بھی حاصل کرجاتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو ایک یا دو وکٹیں ملتیں اور آپ بائیں اور دائیں امتزاج کے لحاظ سے اس میں سے شارٹ سائیڈ نکالنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو چیزیں تیزی سے بدل سکتی تھیں لیکن ہم آج ایسا نہیں کر سکے اور پاکستان نے اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں فخر زمان کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی۔