Latest

وریندر سہواگ بھی فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر وریندر سہواگ بھی فخرزمان کی شاندار اننگز کے گرویدہ ہوگئے۔

ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ فخر زمان پاکستان کے بہترین بیٹر ہیں انہوں نے آج کیا ہی زبردست اننگز کھیلی ہے۔

سہواگ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا جانے کس نے فخر زمان کو ٹورنامنٹ کے اہم مرحلے پر باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وریندر سہواگ نے فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پروٹین کی بھی کمی نہیں اور جذبے کی بھی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے 400 رنز ہدف کے تعاقب میں فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ ان کی اننگز میں 9 چکھے اور 7 چوکےشامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button