Latest

پی سی بی میں تبدیلی کی تیاریاں؟ نگران وزیر اعظم نے شاہد آفریدی کو بڑی پیش کش کر دی

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کے دوران کھیل میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں

اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے شاہد آفریدی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کو کہا، جس پر شاہد آفریدی نے بورڈ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے حوالے سے سوچ کر جواب دینے کو کہا۔

یاد رہے کہ ذکا اشرف کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی سی منیجمنٹ کمیٹی کی معیاد 4نومبر کو ختم ہورہی ہے، بورڈ کی کمان میں تبدیلی کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔

ذکا اشرف کی سربراہی میں کام کرنے والی پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کی معیاد ختم ہونے سے محض 2 روز قبل شاہد آفریدی کی نگران وزیر اعظم سے ملاقات کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button