Latest

شاداب خان ان فٹ، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سرپرائز پیکج کو شامل کیے جانے کا امکان

قومی ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان تاحال پوری طرح فٹ نہیں ہوسکے۔ نجی ٹی وی” جیونیوز “نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ شاداب خان 1 سال کے دوران تیسری بار کن کشن کا شکار ہوئے ہیں، ان کی کن کشن انجری کا آج جائزہ لیا جائے گا، اگر شاداب فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب کیوی ٹیم کے کئی کھلاڑی بھی انجری کا شکار ہیں اور اس فہرست میں اب فاسٹ بولر میٹ ہنری کا بھی اضافہ ہو گیا ہے جو جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

ان کے کور اپ کیلئے طول قامت فاسٹ بولر کائل جیمی سن کو بھارت بلالیا گیا ہے۔ادھر جمی نیشم بھی کلائی پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہو گئے تھے مزید برآں لوکی فرگوسن، مارک چیپمین اور کین ولیمسن پہلے ہی انجریز کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلورو میں ہفتے کی دوپہر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم ہفتے کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ہونا ہے جو صبح ساڑھے10 بجے شروع ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button