Latest

آج پاکستان کا میچ نہیں تھا پھر بھی پاکستان نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی اور اب بیٹرز کے بعد بولرز میں بھی نمبر ون پوزیشن پاکستان کے پاس آ گئی ہے۔

نئی رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نمبر ون بولر بن گئے ہیں، ان کی رینکنگ میں 7 درجے ترقی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہوگیا ہے۔

بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے شُبمن گِل کی دوسری پوزیشن ہے۔

بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 818 اور شُبمن گِل کے رینکنگ پوائنٹس 816 ہیں۔

پاکستان کے امام الحق 11 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ فخر زمان کی رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوئی ہے جس کے بعد وہ 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
یہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستانی بلے باز اور باؤلر ایک ساتھ نمبر 1 پوزیشن پر پہنچے ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button