Latest
پاکستان کو ہرانے میں اس نے بہت مدد کی،کپتان باووما نے اپنی ٹیم کےکھلاڑی کے بجائے کسی اور کا نام لے دیا
جنوبی افریقہ کے کپتان تمبابووما نے کہا ہےکہ یہ ایک سنسنی خیز مقابلہ تھا جس میں جیت حاصل کرنے کے بعد کھلاڑیوں نے تبریز شمسی کو مبارکباد دی ۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ہم ہدف کے تعاقب میں اتنے اچھے نہیں ہے لیکن اس جیت نے اعتماد دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تبریز شمسی نے بہت اچھی باولنگ کی اور پھر بیٹنگ میں بھی بہت دھیان سے کھیل پیش کیا ، آج ہمیں ان کی ضرورت تھی اور انہوں نے اپنے آپ کو ثابت کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قسمت اچھی تھی کہ امپائر نے آوٹ نہیں
دیاجس کی وجہ سے ہم میچ جیت گئے