Latest

“پاکستان کو جنوبی افریقہ نے نہیں بلکہ اس نے ہرایا ہے “، ہربھجن سنگھ نے حیران کن انکشاف کر دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستانی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار ناقص ایمپائرنگ کو قرار دے دیا

ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے آئی سی سی کے قوانین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے کہا بُری امپائرنگ اور قوانین پاکستان کی شکست کی وجہ بنے

آئی سی سی کو یہ قانون تبدیل کرنا چاہیے اگر گیند اسٹمپ پر لگ رہی ہے بھلے آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ دیا ہو یا ناٹ آؤٹ اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے اور وہ آؤٹ قرار دیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ میچ میں ایک موقع ایسا آیا کہ جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 8 رنز جبکہ پاکستان کو کامیابی کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی۔

ایسے میں حارث رؤف نے جنوبی افریقا کے ٹیل اینڈر بیٹر تبریز شمسی کوگیند کروائی جو کہ ان کے پیڈ پر لگی ، پاکستان کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی لیکن آن فیلڈ امپائر نے ناٹ دیا تو گرین شرٹس نے ری ویو لینے کا فیصلہ کیا۔

ری ویو میں نظر آیا کہ حارث کی گیند وکٹ کو معمولی چھو رہی ہے لیکن آن فیلڈ امپائر کی جانب سے ناٹ دیا گیا تھا اس لیے وہ امپائر کالز کی وجہ سے ری ویو کے بعد بھی ناٹ ہی رہا۔

اگر امپائر حارث کی اس گیند پر آؤٹ دے دیتے تو پاکستان میچ جیت جاتا جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے ری ویو لینے پر بھی آؤٹ ہی قرار دیا جاتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button