کپتان بابر اعظم چاہتے تھے کہ امام الحق کی جگہ فخر زمان کھیلیں مگر امام الحق نے اپنے چاچو انضمام الحق کو کال کرکے شکایت کی، حیران کن انکشاف سامنے آ گیا
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم سے اچھی خبریں نہیں آرہی ہے، ذرائع کے مطابق ٹیم کا ماحول بلکل خراب ہو گیا ہے، بار بار چئیرمین اور چیف سلیکٹر تبدیل ہونے کی بھی وجہ ہے کہ ٹیم کا یہ ماحول ہے،
ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم کے ہاتھ بھی بندھے ہوئے ہیں،اطلاعات کے مطابق، پاکستانی پلئیرز کو 5 ماہ سے تنخواہ بھی نہیں ملی ہے، اور دوسری جانب چیف سلیکٹر کی ٹیم کے معاملات میں مداخلت کی وجہ سے بھی ٹیم کا ماحول خراب ہوا ہے
ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم نے امام الحق کو ڈراپ کرکے فخر زمان کو کھلانا چاہا پر امام الحق نے اپنے چاچو انضمام الحق کو فون کرکے شکایت کی، اور پھر انضمام نے مداخلت کرتے ہوئے امام کی پلیئنگ الیون میں کھیلنے کو یقینی بنایا
ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم بلکل بے بس ہو گئے، انہوں نے چئیرمین پی سی بی کو بھی کئی بار کال کی مگر انکی کال نہیں اٹھائی جا رہی، ذرائع کے مطابق اسی وجہ سے ٹیم متحد ہو کر نہیں کھیل رہی