Latest

کپتان بابر اعظم نے شکست کی حیران کن وجہ بتا دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےکہاہے کہ یہ شکست بہت مایوس کن ہے ، ہم نے اچھا مقابلہ کیا لیکن بیٹنگ میں 10سے 15رنز کم بنائے جس کی وجہ سے شکست ہوئی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح فاسٹ باولرز نے مقابلہ کیا وہ زبردست تھا لیکن رزلٹ ہمارے حق میں نہ آ سکا ۔

ڈی آر ایس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ گیم کا حصہ ہے ، یہ ایمپائر کال تھی اس لیے اس پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس موقع تھا کہ میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں بنے رہتے لیکن ایسا نہ ہو سکا ، اب دیکھتے ہیں کہ آخری تین میچز کے بعد ہم کہاں کھڑے ہوتےہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button