بس بہت ہو گیا اب آجاؤ ، کپتان بابر اعظم نے اپنے بڑے کھلاڑی کو بُلا لیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان اپنا اگلا میچ ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گا، میچ 27 اکتوبر بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونے جا رہی ہے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کی تیاری کےلیے پاکستان ٹیم نے چدم برم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔
ابتدا میں فزیکل ٹریننگ کے بعد مختلف گروپس کی شکل میں کیچز اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی، ٹریننگ سیشن کی خاص بات اوپنر فخر زمان کی بیٹنگ پریکٹس تھی۔
فخر زمان جو پہلے 2 میچز کے بعد گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے ایک ہفتے سے پریکٹس نہیں کر رہے تھے، لیکن آج انہوں نے بھرپور ٹرینگ کی۔
وہ کیچز اور فیلڈنگ ٹریننگ میں بھی دوڑتے نظر آئے اور بیٹنگ پریکٹس میں بھی ایکشن میں نظر آئے، پریکٹس سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق امام الحق کی جگہ فخر زمان کو شامل کیا جائے گا