Latest

کرکٹ بہت ماڈرن ہو چکی ہے، پاکستان کی ٹیم میں کیا خامیاں ہیں؟گوتم گمبھیر نے حیران کن انکشاف کر دیا

23 اکتوبر کو افغانستان نے بہترین بولنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے اس شکست کے بعد سے گرین شرٹس کی پرفارمنس پر تنقید کاسلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔ ایسے میں سابق بھارتی اوپنر بیٹر گوتم گھمبیر نے ایک بار پھر تنقیدی برسا دیئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان کی بھارت ، آسٹریلیا اور افغانستان کے ہاتھوں شکست پر بات کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ ہم ایشیاء کپ میں بھی اس پر بات کر چکے ہیں، بولنگ اور بیٹنگ میں کسی ٹیم کا دن برا ہو سکتا ہے لیکن فیلڈنگ میں نہیں ہو سکتا

پاکستان ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کا سلسلہ ایشیا ءکپ سے جاری ہے جسے اب تک بہتر نہیں بنایا جاسکا، میرا ماننا ہے کہ پاکستان اس ورلڈکپ کی ایک معمولی فیلڈنگ ٹیم ہے۔

“جیو نیوز ” کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان کیساتھ دوسری مشکل ان کی سپن بولنگ ہے، پاکستان کو افغانستان کے خلاف میچ میں ایک ایسی وکٹ دستیاب تھی جہاں اوس نہیں تھی اور ان کے پاس سپنرز بھی موجود تھے لیکن تینوں میں سے کوئی بھی سپنر وکٹ نہیں لے سکا۔

گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ کرکٹ اب بہت ماڈرن ہو چکی ہے، کرکٹ 1990 یا 2011 جیسی نہیں ہے جہاں آپ 270 یا 280 رنز بناکر سوچیں کہ آپ کی بولنگ اس کا دفاع کرے گی، 2 نئی بال، فلیٹ وکٹیں یا پھر دائرے میں 5 فیلڈر ز ہوں تو ٹیموں کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button