Latest

افغانستان سے میچ ہارنے کے بعد بابراعظم ہوٹل پہنچے تو ان کی حالت کیسی تھی؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت کئی کرکٹرز کو روتے ہوئے دیکھا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے خلاف شرمناک ہار کے بعد کپتان بابراعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو ہوٹل میں روتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی سابق کرکٹرز نے تصدیق بھی کی۔ افغان ٹیم کیخلاف شکست نے کرکٹرز پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی گراونڈ میں بھی افغانستان کے خلاف شکست کے بعد پریشان اور کئی مایوس تھے۔افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں اگر مگر کا شکار ہوچکی ہیں، ورلڈکپ میں پاکستان نے 5 میچز نے میں سے 3 ہارے جبکہ 2 میں فتح نصیب ہوئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button