Latest

ورلڈکپ میں ویران سٹیڈیمز کو بھرنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے حیران کن ’ حل ‘ سوچ لیا

آئی سی سی ورلڈکپ بھارت میں جاری ہے اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں لانے کیلئے انوکھا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

بی سی سی آئی کی جانب سے ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو کھانے پینے کی اشیا ءمفت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے تمام شائقین کو مفت میں پاپ کارن دینے کا اعلان کردیا

سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو مفت میں کولڈ ڈرنکس بھی دی جائیں گی۔

ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر امول کال کے مطابق فری کولڈ ڈرنکس اور پاپ کارن کے لیے شائقین کو کاؤنٹرپر ٹکٹ دکھانا ہوگا، مفت میں کولڈ ڈرنکس اور پاپ کارن نان ہاسپٹلیٹی والے ایریاز کے لیے ہوں گے۔

امول کال کے مطابق فری میں ملنے والے پاپ کارن اور کولڈ ڈرنکس کا سارا خرچہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن اٹھائے گی۔

واضح رہے کہ وانکھیڈے سٹیڈیم میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button