کیا پاکستانی ٹیم کے پاس اب بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کا چانس موجود ہے یا نہیں ؟ جانیے
گزشتہ روز افغانستان نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے ایونٹ میں کھلبلی مچا دی ہے تاہم3مسلسل شکستوں کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ابھی بھی موجود ہیں لیکن کھیل اگر مگر کا شکار ہو گیاہے
تفصیلات کے مطابق پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو پاکستانی ٹیم 5 میں سے تیسرا میچ ہارنے کے بعد بھی بدستور پانچویں نمبر پر ہے ، بھارت پانچوں میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر ہے ، نیوزی لینڈ نے 5 میں سے4 میچ جیتے ہیں اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے کیوی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے
جنوبی افریقہ نے4 میں سے 3میچ جیتے اور 1 ہارا ہے اس کا تیسرا نمبر ہے ، آسٹریلیا چوتھے پر ہے ، انہیں 2
میں کامیابی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا
افغان ٹیم نے چھلانگ لگا کر دسویں سے چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے ،بنگلہ دیشی ٹیم کو 4 میں سے3 میں شکست ہوئی اور ساتویں نمبر پر ہے ، نیدرلینڈ کا آٹھواں اور سری لنکا کا نواں نمبر ہے ، انگلینڈ اس وقت ٹورنامنٹ میں سب سے آخری پوزیشن دسویں نمبر پر ہے ۔
تاہم پاکستان کی سیمی فائنل تک پہنچنے کی امیدیں ابھی باقی ہیں مگر اسے بقیہ4 میچز میں کامیابی کے ساتھ دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا ، وہی اگر مگر کا کھیل شروع ہو گیاہے
پاکستان ٹیم کے اب بقیہ4 میچز بنگلہ دیش کے سوائے3 تگڑی ٹیموں کے ساتھ ہیں، قومی ٹیم اب 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ ، 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش، 4 نومبر کو نیوزی لینڈ، 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی ۔