Latest

افغانستان کی جیت پر طالبان کا بیان آگیا

ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف کامیابی پر افغان طالبان نے اپنی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 283 رنز کا ہدف افغانستان نے 49.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

رحمان اللہ گرباز نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ابراہیم زدران 87 رنز بنا کر نمایاں رہے، رحمت شاہ 56 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

پاکستان کے خلاف تاریخی فتح پر طالبان کے اہم رہنما انس حقانی نے افغان ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

انس حقانی نے ایکس( سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہماری کرکٹ پہلے سے بہتر حالت میں ہے، پہلی بار ہم نے انگلینڈ اور پاکستان کو شکست دی، آپ سب کو اس عظیم کامیابی پر مبا رک ہو’۔

انہوں نے کہا کہ متحد ہوکر ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے سے ہر چیز ممکن ہوجاتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button