Latest
“پاکستان کی اس غلطی کی وجہ سے ہمیں فائدہ ہوا “، پاکستان کو شکست دینے کے بعد افغان کپتان کا بیان
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ اس جیت کا مزہ زبردست ہے اور تمام کھلاڑی جیت کو انجوائے کر رہے ہیں ۔
ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم چند سالوں سے بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں ، آج ہم نے پیشہ ور طریقے سے ہدف کا تعاقب کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بہترین کر کٹ کھیلنے کے لیے اپنی بھر پور کوشش کر رہے ہیں ، پاکستان کے خلاف میچ میں ہماری باولنگ بہت اچھی تھی ، ہم نے نور احمد کو موقع دیا اور اس نے ثابت کیا ۔اس میچ میں شروع سے آخر تک گیم ہمارے ہاتھ میں تھی۔