Latest

میچ کے بعد کپتان بابر اعظم کا ایسا اقدام، جسے دیکھ کر شائقین آگ بگولہ ہو گئے،

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی، ابراہیم زادران کو پلئیر آف دی میچ دیا گیا،

ابراہیم زادران نے اپنا ایوارڈ ان لوگوں کے نام کردیا جو لوگ کافی عرصہ پاکستان میں رہنے کے بعد اب افغانستان کے لیے جا رہے ہیں، ابراہیم زادران نے اس ایوارڈ کو انکے نام اس طرح کیا کہ جیسے ان پر پاکستان میں کوئی ظلم ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان سے واپس افغانستان جا رہے ہیں،

اس واقعے کے بعد کپتان بابر اعظم نے اپنا بلا رحمان اللہ گرباز کو تحفہ میں دے دیا، جسکی وجہ سے شائقین شدید ناراض ہیں، شائقین کا کہنا ہے کہ کہ جب افغانستان میں جنگ کا ماحول تھا تب پاکستان نے انکے لوگو کو بغیر پاسپورٹ اور آئی ڈی کارڈ کے پاکستان میں رہنے کی جگہ دی،

اور اب وہ احسان فراموش یہ بات بھول گئے ہیں، اور پاکستان سے صرف وہ لوگ ہی افغانستان جا رہے ہیں جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں ہیں، لیکن یہ لوگ اس چیز کو ایسے پیش کر رہے ہیں جیسے ان پر کوئی ظلم ہو رہا ہو، انکا کہنا ہے کہ اس بیان کے بعد بابر اعظم کا یہ اقدام اچھا نہیں لگ رہا، ان کے ساتھ بلکل بھی ہمدردی نہیں برتنی چاہیے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button