پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ، سرفراز کی کیٹیگری تبدیل، 5 نئے کھلاڑی بھی شامل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سرفراز احمد کی سنٹرل کنٹریکٹ کیٹیگری تبدیل کردی جبکہ 5 نئے کھلاڑیوں کو بھی کنٹریکٹس دے دیئے گئے ہیں۔
بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کی سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹگری تبدیل کرتے ہوئے (بی) میں شامل کرلیا گیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹس کا بغور جائزہ لینے کے بعد اس میں مزید پانچ کرکٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے
جس کے بعد سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کرکٹرز کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔سینٹرل کنٹریکٹس میں جن 5 کرکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے ان میں ابرار احمد (سی کیٹگری) نعمان علی (سی کیٹگری) طیب طاہر (ڈی کیٹگری) عامر جمال (ڈی کیٹگری) اور ارشد اقبال ( ڈی کیٹگری) میں شامل ہیں۔
سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کٹیگری میں بابراعظم ،شاہین آفریدی اورمحمد رضوان شامل ہیں۔بی کیٹیگری میں فخرزمان ، حارث رؤف، امام الحق، محمد نواز،نسیم شاہ ، سرفراز احمد اور شاداب خان شامل ہیں۔
سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عماد وسیم، اور نعمان علی شامل ہیں۔ ڈی کیٹیگری میں عامر جمال،ارشد اقبال،فہیم اشرف،حسن علی، افتخار احمد،احسان اللہ ،محمد حارث،محمد وسیم جونیئر،صائم ایوب، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، شان مسعود،طیب طاہر، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔