سابق انڈین باؤلر عرفان پٹھان کاشاہین شاہ آفریدی کے حق میں بیان
سابق بھارتی باؤلر اور پاکستان مخالف بیانات کے لیے مشہور عرفان پٹھان نے شاہین شاہ آفریدی کے حق میں بیان جاری کردیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں عرفان پٹھان نے کہا کہ بنگلورو کی فلیٹ پچ پر 5 وکٹیں لینا پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کی اعلیٰ کوشش ہے۔
عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کوئی پاکستانی باؤلر خطرناک نظر نہیں آیا۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023ء کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو تاریخی ہدف دےد یا۔
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے 8 اوورز میں 83 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
On this flat Bengaluru pitch getting a 5 wicket haul is top effort by Shaheen Afridi. Apart from him Pakistan bowling looking toothless! #PAKvAUS
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 20, 2023