Latest
بھارت میں حسن علی کو کس چیز کی کمی محسوس ہورہی ہے ؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو بھارت میں فینز کی شدید کمی محسوس ہونے لگی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ پہلے40فینز تھے اب پاکستانی صحافیوں کو ویزے مل گئے تو فینز میں اضافہ ہوگیا، پھر بھی فینز کی کمی محسوس ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے ہارنے کا دکھ ہوا ہے لیکن شکست کے بعد خامیوں پر بات چیت ہوئی ہے، انجری اور بیماری کسی کے ہاتھ میں نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں میری انٹری وائلڈ کارڈ ہوئی، کھلاڑیوں کو روم سیکنس ہوجاتی ہے، صرف ایک بولر کی کمی سے بولنگ کمزور نہیں ہوگئی، شاہین شاہ آفریدی نے پہلے بھی وکٹیں لے کر ٹیم کوکامیابی دلائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں گاڑی چلتے چلتے رک گئی تھی، ایک سٹاپ آیا تھا لیکن گاڑی آگے چلے گی، پاکستان میں پیٹرول سستا ہوگیا اس وجہ سے گاڑی چلے گی۔