Latest

بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بھارت کو زور دار جھٹکا، اہم کھلاڑی انجری کا شکار

آئی سی سی ورلڈکپ کے 17 ویں مقابلے میں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے بعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

پونے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے باولنگ کی دعوت دی لیکن میچ کے دوران ہاردک پانڈیا گیند روکنے کی کوشش میں پچ پر ہی گر پڑے۔میچ کے نویں اوورمیں پانڈیا نے بنگلہ دیشی اوپنر لٹن داس کا شاٹ روکنے کیلئے سیدھی ٹانگ سے گیند کو روکنے کی کوشش کی لیکن اسی دوران درد کے باعث گراؤنڈ میں ہی لیٹ گئے۔

پانڈیا کے درد کی کیفیت کو دیکھتے ہوئے فزیو کو سٹیڈیم میں بلانا پڑا جس کے بعد کرکٹر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔بعد ازاں ہاردک کے اوور کی آخری تین گیندیں ویرات کوہلی نے کروائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button