Latest

پاکستانی ٹیم کو وائرل بخار نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، عبداللہ شفیق کے علاوہ کس کھلاڑی کو ہوا جو پی سی بی نے چھپایا ؟ حیران کن دعویٰ

بھارت میں موجود پاکستانی ٹیم کو وائرل بخار نے لپیٹ میں لے لیا، کئی کرکٹرزصحتیاب ہوگئے جبکہ بعض اب بھی بحالی صحت کیلئے کوشاں ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے بدترین شکست کے بعد گرین شرٹس کو پلیئرز کی صحت پر بھی تشویش لاحق ہے، کئی کرکٹرز وائرل بخار کا شکار رہے، البتہ بورڈ نے یہ بات میڈیا سے چھپائے رکھی۔

پہلے اعلان ہوا کہ ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے، جب میڈیا میں فٹنس مسائل پر چہ مگوئیاں ہونے لگیں تو پی سی بی نے نوٹ جاری کیا کہ ٹیم کے کئی کرکٹرز گذشتہ کچھ روز بخار میں مبتلا رہے،ان میں سے بیشتر اب صحتیاب ہو چکے،دیگر بدستور میڈیکل پینل کی زیرنگرانی بحالی صحت کا عمل مکمل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور اسامہ میر کو بھی بخار تھا تاہم دونوں کی طبیعت اب بہتر ہے، پروٹوکول کے تحت بخار کی علامت پر پلیئرز کے کوویڈ اور ڈینگی ٹیسٹ بھی ہوئے تھے۔

پریکٹس سیشن میں بھی 12 کھلاڑی شریک ہوئے جبکہ عبد اللہ شفیق، شاہین آفریدی ،محمد رضوان، سلمان علی ا?غا، محمد حارث اور زمان خان نے ہوٹل میں ہی آرام کیا، کپتان بابر اعظم سمیت دیگر پلیئرز نے بھرپور نیٹ پریکٹس کی، کوچز کھلاڑیوں کی خامیاں دور کراتے نظر آئے، بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button