Latest

فخر زمان اور سلمان آغا کل آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ہونگے یا نہیں ۔۔۔؟

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کل بنگلورو میں اپنا اہم میچ آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا ، اس میچ میں کل پاکستان کی جانب سے اوپنر بیٹر فخر زمان اور سلمان آغا کھیلیں گے یا نہیں ؟ اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

“جیو نیوز ” کے مطابق فخر زمان آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے فٹ نہیں ہوسکے ہیں کیونکہ ان کے گھنٹے کا علاج جاری ہے اس لیے وہ کل کے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔توقع کی جارہی ہے کہ فخر زمان آئندہ ہفتے تک فٹ ہوجائیں۔

دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ سلمان علی آغا کو گزشتہ روز کی ٹریننگ کے بعد بخار ہو گیاہے اس لیے وہ بھی آسٹریلیا کیخلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button