Latest
آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو کھلائے جانے کا قوی امکان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو کھلایا جاسکتا ہے، شاداب خان پاکستان ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔
میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اگلا میچ آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں کھیلے گی، گرین شرٹس تا حال انجری مسائل سے دو چار ہیں۔
اوپننگ بیٹر فخر زمان بدستور گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں، ان کا علاج جاری ہے، وہ کل کے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، وہ آئندہ ہفتے تک فٹ ہوجائیں گے۔
سلمان علی آغا بھی بخار میں مبتلا ہیں، تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔