Latest
آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کے 2 اہم ترین کھلاڑی فٹ ہو گئے
ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست نے پاکستانی شائقین کرکٹ کے دلوں کو ’ زخمی ‘ کر دیا لیکن اس دوران اچھی خبر یہ آ رہی ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کے2 پلیئرز فٹ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گئے ،بھارتی شہر بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف گرین شرٹس کے اہم مقابلے سے قبل اوپنر فخر زمان اور لیگ سپنر اسامہ میر مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔
فخر زمان گھٹنے کے درد اور اسامہ میر بخار میں مبتلا تھے جو اب صحتیاب ہوچکے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان اب تک 3 میچز کھیل چکا ہے جس میں نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی جب کہ بھارت کے خلاف 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔