Latest
کرکٹ ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے 2کھلاڑی صحتیاب ہو گئے
قومی کرکٹ ٹیم کے 2کھلاڑی صحتیاب ہو گئے ،دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف میچ میں دستیاب ہونگے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے لیگ سپنر اسامہ میر صحتیاب ہو گئے ،اسامہ میر بھارت کیخلاف میچ سے قبل بخار میں مبتلا ہوئے تھے۔
قومی ٹیم کے بلے باز فخرزمان کی انجری بھی ٹھیک ہو گئی،فخرزمان نیدر لینڈز کیخلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے،ذرائع ٹیم مینجمنٹ نے کہاہے کہ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف میچ میں دستیاب ہونگے۔