Latest
قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے اوپننگ بیٹر عبداللّٰہ شفیق پر سختی شروع کردی
عبداللّٰہ شفیق کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے اوپننگ بیٹر عبداللّٰہ شفیق پر سختی شروع کردی ۔
ڈیلی جنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے اوپننگ بیٹر عبداللّٰہ شفیق کو غیر ضروری ملاقاتوں سے پرہیز کی ہدایت کی ہے۔ بنگلورو میں عبداللّٰہ شفیق بخار اور فلو میں مبتلا ہیں، ٹیم مینجمنٹ فلو کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے احتیاط برت رہی ہے۔
ٹیم مینجمنٹ نے اسی لیے عبداللّٰہ شفیق کو غیر ضروری ملاقاتوں سے پرہیز کرنے کا کہا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر نے آج پاکستان ٹیم کے ساتھ پریکٹس بھی نہیں کی۔